ابراہیم
نخعیؒ کی مرسل روایات اور امام شافعیؒ
ابراہیم
نخعیؒ کوفہ کے عظیم تابعی امام ہیں ۔ان کی مرسل احادیث جمہور کے نزدیک صحیح ہیں ۔
بلکہ
ان کی مُسند و متصل سے بھی زیادہ قوی ہیں ۔
اس
کی وجہ اُن کا یہ فرمانا ہے کہ جب وہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت بیان کرتے
ہوئے راوی کا نام
لیں تو وہ صرف اُسی سے سُنی ہوتی ہے
لیں تو وہ صرف اُسی سے سُنی ہوتی ہے
اور
جب وہ راوی کا نام چھوڑ دیں اور براہ راست حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کا نام لیں
۔یعنی روایت مرسل بیان
کریں ،تو وہ روایت انہوں نے بہت سے راویوں سے سُنی ہوتی ہے ۔
کریں ،تو وہ روایت انہوں نے بہت سے راویوں سے سُنی ہوتی ہے ۔
اُن
کا یہ قول اگرچہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے بارے میں ہے ۔ لیکن اصل میں یہ ظاہر
ہوتا ہے کہ وہ
اپنے ارسال کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔ چناچہ کوئی وجہ نہیں کہ اس قول کو حضرت عمرؓ ، حضرت علیؓ ، حضرت
عائشہ ؓ اور دوسرے صحابہؓ کے سلسلہ میں نہ مانا جائے ۔
اپنے ارسال کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔ چناچہ کوئی وجہ نہیں کہ اس قول کو حضرت عمرؓ ، حضرت علیؓ ، حضرت
عائشہ ؓ اور دوسرے صحابہؓ کے سلسلہ میں نہ مانا جائے ۔
اسی
وجہ سے جمہور ائمہ اُن کی مرسل احادیث کی تصحیح کرتے ہیں ۔
امام
ابراہیم نخعیؒ کا یہ اوپر والا قول بہت مشہور ہے اور متعدد کتب میں ہے ۔
اور
مُرسل حدیث کے سب سے بڑے نقاد امام شافعیؒ کو بھی معلوم ہے ۔
كتاب الأم 7-183 (ط دار المعرفة)
میں اہل کوفہ کا ذکرکرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔
الشافعي قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم عن عبد الله قال: بيع
الأمة طلاقها
وهم يثبتون مرسل إبراهيم عن عبد الله
ويروون عنه أنه قال: إذا قلت قال عبد الله فقد حدثني غير
واحد من أصحابه
وهم لا يقولون بقول عبد الله هذا
ويقولون: لا يكون بيع الأمة طلاقها
وهكذا نقول
ونحتج بحديث «بريرة أن عائشة - رضي الله عنها -
اشترتها ولها زوج ثم أعتقتها
باندی
کی بیع اُس کی طلاق کے مسئلہ کے ضمن میں امام شافعیؒ نے فرمایا ہے کہ
وہ
(یعنی اہل کوفہ) حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے امام ابراہیم نخعیؒ کی مرسل روایت کو
ثابت مانتے ہیں
اور
ابراہیم نخعیؒ سے روایت کرتے ہیں کہ جب وہ براہ راست یہ کہیں کہ
‘‘ عبداللہ بن مسعودؓ نے فرمایا”
تو یہ بات انہوں نے ابن مسعودؓ کے بہت سے شاگردوں سے سُنی ہوتی ہے ۔
‘‘ عبداللہ بن مسعودؓ نے فرمایا”
تو یہ بات انہوں نے ابن مسعودؓ کے بہت سے شاگردوں سے سُنی ہوتی ہے ۔
امام شافعیؒ فرماتے ہیں کہ لیکن وہ (اہل کوفہ) ابن مسعودؓ کے باندی کی بیع اور طلاق ، کے سلسلہ میں جو قول
ہے اس پر عمل نہیں کرتے ۔
امام
شافعیؒ فرماتے ہیں کہ ہمارا بھی یہی قول ہے ۔ حضرت بریرہؓ کی حدیث وجہ سے ۔۔۔
---------------
امام
شافعیؒ صاف فرماتے ہیں کہ اہل کوفہ اسی
قول کی وجہ سے ابراہیم نخعیؒ کی حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت کی ہوئی مرسل روایات کی تصحیح کرتے ہیں ۔
اس کے باوجود جو بعض شافعی علماء اس میں عجیب قسم کے احتمالات پیدا کرتے ہیں ۔
وہ ناانصافی کرتے ہیں ۔
جہاں
تک مسئلہ کا تعلق ہے تو،
اس کے باوجود جو بعض شافعی علماء اس میں عجیب قسم کے احتمالات پیدا کرتے ہیں ۔
وہ ناانصافی کرتے ہیں ۔
دراصل
اہل کوفہ امام ابوحنیفہؒ اور اُن کے
شاگردوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے قول کو چھوڑ کر حضرت
بریرہؓ کی حدیث اور حضرت عمرؓ ، حضرت علیؓ ، حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ ، حضرت سعد بن ابی وقاصؓ اور حضرت حذیفہؓ کےاقوال کو اختیار کیا تھا۔
بریرہؓ کی حدیث اور حضرت عمرؓ ، حضرت علیؓ ، حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ ، حضرت سعد بن ابی وقاصؓ اور حضرت حذیفہؓ کےاقوال کو اختیار کیا تھا۔
اہل
کوفہ کی کتاب میں یہ مسئلہ یوں موجود ہے ۔
كتاب الآثار امام ابوحنيفه , برواية محمد بن الحسن الشيبانى میں ہے ۔
محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن ابن مسعود رضي الله عنه في المملوكة تباع
ولها زوج, قال: بيعها طلاقها.
قال محمد: ولسنا نأخذ بهذا,
ولكنا نأخذ بحديث رسول الله صلى الله عليه وسلم حين اشترت عائشة رضي الله عنها بريرة, فأعتقتها فخيرها رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أن تقيم عند زوجها, أو تختار نفسها, فلو كان بيعها طلاقها ما خيرها.
وبلغنا عن عمر, وعلي, وعبد الرحمن بن عوف, وسعد بن أبي
وقاص, وحذيفة أنهم لم يجعلوا بيعها طلاقها,
وهو قول أبي حنيفة رحمه الله.
وهو قول أبي حنيفة رحمه الله.
یعنی
حضرت ابن مسعودؓ کا قول نقل کرکے اس کی شرح میں امام محمدؒ فرماتے ہیں کہ ہم اُن
کے قول کو
اختیارنہیں کرتے حضرت بریرہؓ والی حدیث کی وجہ سے ،
اختیارنہیں کرتے حضرت بریرہؓ والی حدیث کی وجہ سے ،
اور
ہمیں حضرت عمرؓ ، حضرت علیؓ ، حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ ،
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ اور حضرت حذیفہؓ سے یہ روایت ہے کہ
انہوں نے اس کے بیچنے کو طلاق قرار نہیں دیا ۔
اور
یہی امام ابوحنیفہؒ کا قول ہے ۔
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ اور حضرت حذیفہؓ سے یہ روایت ہے کہ
انہوں نے اس کے بیچنے کو طلاق قرار نہیں دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی
مسئلہ کے سلسلہ میں امام اعمشؒ نے امام ابویوسفؒ سے پوچھا تھا کہ
تمہارے صاحب (یعنی ابوحنیفہؒ) نے عبد اللہ بن مسعود ؓ کا قول
“باندی کی آزادی اس کے حق میں طلاق ہے ”
کیوں ترک کر دیا
“ابو یوسفؒ : ”اس حدیث کی وجہ سے جو آپ نے ہی روایت کی ہے ۔
تمہارے صاحب (یعنی ابوحنیفہؒ) نے عبد اللہ بن مسعود ؓ کا قول
“باندی کی آزادی اس کے حق میں طلاق ہے ”
“ابو یوسفؒ : ”اس حدیث کی وجہ سے جو آپ نے ہی روایت کی ہے ۔
“اعمشؒ
: ” کونسی حدیث؟
ابویوسفؒ
: آپ نے ابراہیمؒ سے انہوں نے اسودؒ سے ، انہوں نے حضرت عائشہؓ سے
روایت
کی ہے کہ بریرۃَؓ کو جب آزادی حاصل ہوئی تو انہیں اختیار دیا گیا تھا۔
یہ
جواب سن کر امام اعمشؒ بولے ’’بے شک ابو حنیفہ تو فقیہ ہیں اور حدیث کے موقع ومحل
کو خوب اچھی
طرح جانتے ہیں اور اس میں بڑا شعور رکھتے ہیں ۔
طرح جانتے ہیں اور اس میں بڑا شعور رکھتے ہیں ۔
( ص26اخبار ابی حنيفة واصحابه، الصيمری، ص147 الانتقاء ابن عبدالبر)
ماشاء اللہ جزاکم اللہ خیرا
ReplyDeleteآپ نے جو کہا کہ
"
اس کی وجہ اُن کا یہ فرمانا ہے کہ جب وہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت بیان کرتے ہوئے راوی کا نام
لیں تو وہ صرف اُسی سے سُنی ہوتی ہے
اور جب وہ راوی کا نام چھوڑ دیں اور براہ راست حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کا نام لیں ۔یعنی روایت مرسل بیان
کریں ،تو وہ روایت انہوں نے بہت سے راویوں سے سُنی ہوتی ہے ۔
اُن کا یہ قول اگرچہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے بارے میں ہے ۔ لیکن اصل میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ
"اپنے ارسال کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔
یہی بات امام طحاوی نے بھی کی
امام ابو جعفر الطحاوی رح کہتے ہیں
فإن قال قائل : هذا الخبر عن عمر منقطع
قيل له : وما يدفع انقطاعه أن يكون حجة إن كان من شأن إبراهيم أن لايقطع الا ما حدثه به غير واحد
ولزمت به الحجة عنده كما رو
لنا عنه
مما حدثنا ابراهيم بن مرزوق قال حدثنا الزهراني قال حدثنا شعبةعن الأعمش قال
قلت لإبراهيم اذا حدثتني فأسند
فقال: اذا قلت قال عبدالله فلم أقل ذلك حتى حدثنيه غير واحد واذا قلت حدثني فلان عن فلان فهو الذي حدثني
فدل ذلك على أن مذهب ابراهيم كان فيما ذكره عن احد من الصحابة ممن لم يلقه كما كان مذهبه فيما رواه عن عبدالله كذلك
جزاکم اللہ خیرا۔
Deleteیہ حوالہ میرے علم میں نہیں تھا۔
ماشاءاللہ ۔ سلف کے کلام میں مجھ جیسے جاہل کی بات کی تائید مل جائے یہ کتنی خوشی کی بات ہے ۔
میرے جیسے عامی کسی بھی مسئلہ کے لئے حوالے جمع کرنے میں عموماََ شارٹ کٹ اختیار کرتے ہیں ،
سرچ وغیرہ کے ذریعے ۔ لیکن میں نے دیکھا ہے کہ سرچ وغیرہ میں آپ سے بہت زیادہ کچھ رہ جاتا ہے ۔
جو آپ کو باقاعدہ مطالعہ کر کے ہی معلوم ہوتا ہے
جی بہت خوب اللہ جسے محبوب رکھتا ہے اس سے وہی بات نکلتی ہے جو حق ہوتی ہے
ReplyDeleteاحمد