Tuesday, 19 December 2017

اخبار الكتب - تنسیق النظام شرح مسند الامام (ابی حنیفہ)، مولانا محمد حسن السنبھلیؒ ،(عربی) تحقیق ولی الدین ندوی

اخبار الكتب - تنسیق النظام شرح مسند الامام (ابي حنيفة)، (عربی)
مولانا محمد حسن السنبهلي ؒ
تحقیق د. ولی الدین تقي الدين ندوی
----------------
’’امام ابو حنیفہؒ کی مسانید میں سب سے زیادہ مشہور ، مستند ۔۔۔امام حافظ عبد الله الحارثی البخاریؒ 340ه  کی مسند امام اعظم ہے ۔
اس کے اوپر بھی اگرچہ کئی طرح کام ہوا ہے ۔
 لیکن اس کا ایک اختصار  - شيخ محدث موسي بن زكريا الحصكفي 650ه - نے کیا بہت مشہور ہے ۔
اگرچہ مسند الحصکفیؒ ۔۔۔۔۔۔۔مسند الحارثیؒ کا ہی اختصار ہے لیکن انہوں نے کچھ وہ روایات جو امام حماد بن ابی حنیفہؒ نے اپنے والد سے روایت کی ہیں ۔۔۔وہ بھی اس میں لی ہیں ۔۔۔وہ انہوں نے یا تو مسند امام اعظمؒ ابن خسروؒ سے لی ہیں یا براہ راست مسند حماد بن ابی حنیفہؒ جو کہ دراصل کتاب الآثار کا ہی نسخہ ہے ۔۔۔سے لی ہیں۔

مسند الحصکفیؒ کی مشہور شروح یہ ہیں  ۔
  ملا علی القاریؒ 1014ھ سند الأنام في شرح مُسند الإمام -----------

 ھشیخ محمد عابد السندیؒ 1257المواهب اللطيفة شرح مسند الإمام أبي حنيفة ---- 

 مولانا محمد حسن سنبھلیؒ  1305ھ 
 -------------تنسيق النظام في مسند الإمام 


-------------------
 ملا علی قاریؒ کی شرح کی میرے علم کے مطابق ابھی اچھی تحقیق نہیں ہوئی ۔
  المواهب اللطيفة ۷جلد میں مولانا تقی الدین ندوی کی اچھی تحقیق سے دار النوادر سے شائع ہوئی ہے ۔  

مولانا محمد حسن سنبھلیؒ کی شرح مسند ابی حنیفہ۔ تنسیق النظام شرح مسند الامام ۔بھی ہندوستانی علماء
کی علم حدیث کی خدمات میں ایک بلند پایہ کتاب ہے ۔ 
 
مولانا عبد الرشید نعمانیؒ کے مطابق یہ شرح ،مولانا محمد حسن سنبھلیؒ کے معاصر مولانا عبد الحی لکھنویؒ کی
۔تعلیق الممجد شرح موطا امام محمد۔ سے بدرجہا بڑھی ہوئی ہے ۔

لیکن اس میں طباعت تو جدید خوبصورت ہے ۔ لیکن تحقیق و تعلیق کے بغیر ہے ۔
اور دوسرا اس میں مولانا محمد حسن ؒ کا مقدمہ بھی نہیں شامل کیا گیا ۔ جو کہ بہت تحقیقی مقدمہ ہے ۔

مولانا تقی الدین صاحب جن کی تحقیق سے بلند پایہ کتب شائع ہوچکی ہیں ،
ان کے بیٹے مولانا ولی الدین ندوی صاحب کی تحقیق سے ،تنسیق النظام بھی جدید تحقیق و تعلیق کے ساتھ ۳ جلدوں میں شائع ہوگئی ہے ۔
اس کے علاوہ معلومات نہیں ملیں ۔

-------------------
شیخ ڈاکٹر سائد بکداش صاحب کی تحقیقی کتاب ’’الإمام الفقيه المحدث الشيخ محمد عابد السندي الأنصاري‘‘
میں مسند امام اعظم الحصکفی کی تین شروح ،
شرح ملا علی القاریؒ
شرح عابد سندھیؒ
شرح السنبھلیؒ
سے ایک حدیث کی شرح كا آپس میں ایک تقابل پیش کیا ہے ۔
نموذج مقارن بين شروح مسند الإمام أبي حنيفة الثلاثة
آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگرچہ بعض شروح کو دوسری پر فضیلت ہے لیکن ہر شرح کا اپنا اپنا مقام ہے ۔

No comments:

Post a Comment